BREAKING NEWS
latest

728x90

header-ad

468x60

header-ad

پاکستانی ارطغرل غازی نے ترک ارطغرل غازی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 پاکستانی ارطغرل غازی نے ترک ارطغرل غازی کو بھی  پیچھے چھوڑ دیا:

ارطغرل غازی اردو


ترکی ڈرامے گذشتہ کچھ ہی عرصے سے پاکستانی  ٹیلی ویژن ناظرین [دیکھنے والوں] میں مقبول رہے ہیں۔_حال ہی میں
پاکستانی قومی ٹی وی چینل پی ٹی وی پر دکھایا جانے والا ترکی ڈرامہ ارطغرل غازی بھی آج کل مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔  سوشل میڈیا ہو یا پھر نجی محفلیں آپ کو نوجوان  اسی سے متعلق بات کرتے نظر آئیں گے۔
اگر آج کل آپ بھی پی ٹی وی پر ترکی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں - تو یقیناً یہ ایک سوال آپ کے ذہن میں بھی ضرور آیا ہو گا کہ آخر ترکی قومی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کا یہ والا ڈرامہ اردو میں پاکستانی قومی نشریاتی ادارے پی ٹی وی تک یہ کیسے پہنچا۔

تو ہم نے اس بارے میں ہمارے پی ٹی وی کے چیف مارکیٹنگ  آفیسر سے چند سوالات پوچھے۔

سوال: ارطغرل غازی  کو اردو زبان میں ڈب کرنے کے بعد پاکستان میں دکھانے کا خیا ل پی ٹی وی کو آخر کیوں کر آیا؟
جواب: یہ اصل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان صاحب کا آئیڈیا تھا کہ تیرہویں صدی کے اس عظیم الشان مسلم دور کی حقیقت ظاہر کرنے والے اس ڈرامے کو _ پاکستان کے نوجوان دیکھیں اور اس سے اسلام کی تاریخ ،ثقافت اور اقدار کے بارے میں نوجانوں کے علم میں اضافہ ہو_  اس ارادے سے انھوں نے قومی ٹی وی پی ٹی وی کو مشورہ دیا کہ ارطغرل غازی کو اردو زبان میں ڈب کرکے پاکستان میں نشر کرنے کا انتظام کیا جائے    

ڈبنگ ڈائریکٹر خرم جمشید (دائیں جانب) اور ارتغرل غازی  کو آواز دینے والے احتصام الحق(بائیں جانب )

سوال:ارطغرل غازی کے  کرداروں کی اردو ڈبنگ کے لیے آرٹسٹوں[لوگوں] کا انتخاب کیسے کیا گیا اور ارطغرل اور حلیمہ سلطان کی جگہ  کن فنکاروں نے آواز دی ہے؟

جواب: ایک لمبی  اور تفصیلی بحث  کے بعد پی ٹی وی نے اس کام کے لیے نجی[ پرائویٹ] شعبے سے ایک ڈبنگ ایجنسی کو منتخب  کیا۔ آرٹسٹوں کے انتخاب کی ذمہ داری ایجنسی والوں  کی ذمہ داری تھی، تاہم حتمی اور آخری فیصلہ پی ٹی وی نے ڈبنگ آرٹسٹوں کی آواز کو چیک کرنے  اور ڈرامے کے سین  کے حساب سے کردار نبھانے کیلئے ان کی قابلیت کی بنا پر کیا۔ اعتصام الحق نے ارطغرل کی جگہ _آواز دی ہے اوررابعہ کرن راجپوت نے حلیمہ سلطان کی جگہ ڈبنگ کی۔

سوال: تو کیا آپ نے پانچوں سیزن اردو زبان میں تیارکرلیے ہیں؟

جواب: جی نہیں ابھی ڈبنگ والا  کام جاری ہے۔

سوال: پی ٹی وی نے آخر اس پروجیکٹ پر کب اور کس دن سے کام شروع کیا؟

جواب: ڈبنگ ایجنسیز کو منتخب کرنے کا عمل ہضچھلے سال  دسمبر2019 میں شروع ہوا تھا۔

سوال: اب تک ارطغرل غازی  پر جس طرح کا عوامی لوگوں کا  ردعمل سامنے آیا ہے کیا آپ اس ردِعمل  سے خوش ہیں اور کیا آپ کی  مستقبل میں ٹی آر ٹی [ترکش ]کے ساتھ مزید پروجیکٹس پر بھی بات چیت ہو رہی ہے؟

جواب: اردو میں ڈبنگ  کیے گئے ارطغرل ڈرامے  کو کتنا اچھا اور بہترین ریسپانس ملا ہے یہ بیان کرنا بہت ہی مشکل ہے _ پی ٹی وی پر بھی اور اس کے خصوصی یو ٹیوب چینل ’ٹی آر ٹی ارطغرل بائی پی ٹی وی‘ پر بھی۔ اردو کے ارطغرل نے  ترکی کے  ارطغرل کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان میں  اس اردو ڈرامے کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر صرف پندرہ دنوں کے اندر16 ملین [ایک کروڑ ساٹھ لاکھ] سے کہیں زیادہ بار دیکھا گیا، جبکہ ترکی ارطغرل کی پہلی قسط کو پانچ سال اندر تیرہ ملین [ایک کروڑ تیرہ لاکھ] بار دیکھا گیا ہے۔

ہم آنے والے وقت میں ٹی آر ٹی  والوں کے ساتھ کئی شعبوں میں اشتراک کی امید رکھتے ہیں۔


« PREV
NEXT »

No comments